افسانہ : کالا جادو
تحریر : سدرہ افضل
ایک ماہر دست شناس نے بتایا ہے کہ دو شادیاں ہوں گی ۔ ۔ ۔ ۔
ہاہاہا ایسےکون سے دست شناس کے پاس سے ہو آئ ہو ؟۔۔ ۔ ۔ جسے یہ نہیں پتا کہ یہاں ایک شادی ہونا مشکل ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
مشکل ؟۔ ۔ ۔ ۔ ناممکن کہو۔ ۔ ۔ ۔ ناممکن ۔ ۔ ۔ ۔
ہاں ہاں وہی ۔ ۔ ۔ ناممکن ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تو دو دو ۔ ۔ ۔ ہاہاہا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ڈھونگی کہیں کا ۔ ۔ ۔ ۔ خیر چھوڑو ۔ ۔ ۔
ویسے اےےےےےے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے ۔ ۔ ۔ کسی جادو کا اثر ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔جادو۔ ۔ ؟؟۔ ۔ ۔ ۔
ہاہاہاہا جادو ہاہاہا ۔ ۔ ۔ ۔ کیا زمانہ آگیا ہے ۔ ۔ ۔اب نظر وٹو بھی ایسی باتیں کریں گی ۔ ۔ ۔ ہاہاہاہاہاہا۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ویسےاےےے۔ ۔ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ اثر جادو کا ہے تو ایسا کرنے والا کون ہو گا ۔ ۔ ۔ ۔ ؟
ہمممم ۔ ۔ سوچنے کی بات ہے ۔ ۔ ۔ ۔
خیر اول تو ایسا کوئ نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور اگر ہے ۔ ۔ ۔ تو شائد وہ ۔ ۔ ۔
خدا خود ہے جس نے مجھ پر یہ کالا جادو کیا ہے ۔ ۔ ۔ ہاہاہاہا۔ ۔ ۔
اس نے اپنی رنگت کی طرف اشارہ کیا اور ہنستے ہنستے سو گئ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !!!!
Urdu short stories and writers