Skip to content

سعادت حسن منٹو

سعادت حسن منٹو

منٹو، مختصر تعارف

منٹو 11 مئی 1912 کو سمرالہ نامی قصبے میں پیدا ہوئے یہ موجودہ ہندوستانی پنجاب کے ضلع لدھیانہ کا ایک قصبہ تھا جسے آج لدھیانہ کی قدیم ترین تحصیل کا درجہ حاصل ہے، منٹو کے والد غلام حسن منٹو امرتسر کے محلے کوچہ وکیلاں کے کشمیری خاندان کے چشم و چراغ تھے، ایک قانون دان اور منصف تھے، غلام حسن منٹو نے دو شادیاں کی تھیں اور منٹو ان کی دوسری بیگم سے تھے، بچپن والد کی بے توجہی اور والدہ کے ساتھ والد اور ان کے دیگر رشتے داروں کی بے اعتناعی کے سائے میں گزرا جس نے منٹو میں تلخیاں بھر دیں، منٹو کے اندر ماحول کے خلاف ابھرنے والی ضد نے انہیں کبھی اچھا طالب علم نہیں بننے دیا، میٹرک میں منٹو تین بار فیل ہوئے اور بالآخر 1931 میں میٹرک کا امتحان پاس کر لیا۔ منٹو کی شادی صفیہ بیگم سے ہوئی جن سے ان تین بیٹیاں تھیں، منٹو عادی شراب نوش تھے لیکن دوسری جانب ایک بہترین شوہر اور انتہائی شفیق باپ بھی تھے، منٹو اپنی کل آمدنی ہر ماہ صفیہ بیگم کے ہاتھ میں ڈال دیتے جو ان کا شراب کا خرچ الگ نکال کر باقی ماندہ سے گھر چلاتی تھیں۔ باری الیگ منٹو کے ادبی پیر و مرشد تھے جن کے زیر سایہ منٹو کی ادبی تربیت ہوتی ہے اور سعادت حسن منٹو بن کر دنیا کے سامنے آتا ہے، منٹو کا پہلا افسانہ “تماشہ” سال 1934 میں باری علیگ کی زیر ادارت نکلنے والے اخبار خلق میں منٹو کے فرضی نام “آدم” سے چھپا جو جلیانوالہ باغ کے قتل عام پر لکھا گیا تھا۔ اردو افسانوی ادب کا یہ سورج 18 جنوری 1955 کو لاہور میں غروب ہوا، وجہ موت کثرت شراب نوشی ہی بنی تھی۔

سعادت حسن منٹو کے افسانے

منٹو کے افسانوی مجموعے

  • دھواں
  • منٹو کے افسانے
  • نمرود کی خدائی
  • برقعے
  • پھندے
  • شکاری عورتیں
  • سرکنڈوں کے پیچھے
  • گنجے فرشتے
  • بادشاہت کا خاتمہ
  • شیطان
  • اوپر نیچے درمیان میں
  • نیلی رگیں
  • کالی شلوار
  • بغیر اجازت
  • رتی ماشہ تولہ
  • یزید
  • ٹھنڈا گوشت
  • بڈھاکھوسٹ
  • آتش پارے
  • خالی بوتلیں خالی ڈبے
  • سیاہ حاشیے
  • گلاب کا پھول
  • چغد
  • لذت سنگ
  • تلخ ترش شیرریں
  • جنازے
  • بغیر اجازت

 

Published inتعارف مرد افسانہ نگار

Be First to Comment

Leave a Reply